: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
امریکہ،27جون(ایجنسی) بین الاقوامی سطح پر مشہور فٹ بالر لیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹ بال مقابلوں میں آئندہ کوئی شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سٹار کھلاڑی نے انٹرنیشنل فٹ بال سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کوپا کپ کے فائنل میچ میں اپنے ملک ارجنٹائن کی شکست کے بعد کیا۔ چلی کی ٹیم نے کوپا کپ کا فائنل پنلٹی
شوٹ آؤٹ میں زیادہ گول کر کے جیتا۔ اس میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میسی نے کہا کہ اُن کے لیے اب ارجنٹائن کی قومی ٹیم میں مزید شرکت ممکن نہیں رہی۔ میسی نے مزید کہا کہ وہ چار مرتبہ اپنے ملک کی ٹیم کو کوپا کپ کے فائنل تک لائے لیکن یہ کپ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکے، جس پر وہ انتہائی غم زدہ ہیں۔ سن 2014 کے بعد ارجنٹائن کی کسی بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل میں یہ تیسری شکست تھی۔